سری نگر: جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے لوک سبھا انتخابات کی ووٹ شمار ختم ہونے سے قبل ہی اپنی ہار قبول کر لی ہے۔ عمر عبداللہ بارہمولہ جبکہ محبوبہ مفتی اننت ناگ راجوری سے امیدوار ہیں۔ دوپہر تک نتائج کا روخ دیکھتے ہوئے عمر عبداللہ نے انجینئر رشید کو ایکس پر جیت کی مبارک باد پیش کر دی۔ ادھر محبوبہ مفتی نے بھی ایکس پر ہار قبول کر لی۔
Published: undefined
عمر عبداللہ نے اپنے حریف انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کی موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے منگل کو 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ ناگزیر کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے میں انجینئر رشید کو شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’’
انہوں نے کہا، ’’میں نہیں سمجھتا ہوں کہ جیت سے ان کی جیل سے رہائی میں تیزی آئے گی اور نہ ہی شمالی کشمیر کے لوگوں کو وہ نمائندگی نصیب ہوگی جس کے وہ مستحق ہیں۔ تاہم ووٹروں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور جمہوریت میں یہی سب سے اہم ہے۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا، عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور پوسٹ میں اپنے ساتھیوں میاں الطاف احمد اور آغا روح اللہ کو بھی مبارکباد پیش کی جو اپنی اپنی سیٹوں پر کافی ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ میں کہا، ’’میں اپنے ساتھیوں آغا روح اللہ اور میاں الطاف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔ ان کا کہنا تھا: 'مجھے افسوس ہے کہ میں لوک سبھا میں ان کے ساتھ شامل نہیں رہوں گا لیکن مجھے یقین محکم ہے کہ وہ دونوں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہترین نمائندگی کریں گے۔‘‘
Published: undefined
بارہمولہ سیٹ کی بات کریں تو پہلے اس سیٹ پر اصل مقابلہ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون کے درمیان سمجھا جاتا تھا لیکن جب رجحانات عبدالرشید کے حق میں آنے لگے تو دوپہر تک یہ مقابلہ مقابلہ بن گیا۔ صورت حال کافی دلچسپ ہو گئی ہے۔ جوں جوں سورج سر پر چڑھتا رہا، عمر عبداللہ اور سجاد لون نیچے پھسلتے رہے، عبدالرشید کا گراف بلند ہوتا رہا۔ انجینئر رشید 343953 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جبکہ عمر عبداللہ 186890 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے، میں اپنے پی ڈی پی کارکنوں اور رہنماؤں کا تمام تر مشکلات کے باوجود ان کی محنت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں ان لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے اور اس کی وجہ سے ہم اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز