قومی خبریں

جموں وکشمیر: وقف بورڈ کی جانب سے سری نگر میں پہلی مرتبہ میلاد کا جلوس برآمد

درخشاں اندرابی نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ (ص) کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیا جاسکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی سربراہی میں نگین سے لے کر آثار شریف درگاہ حضرت بل تک میلاد جلوس نکالا گیا، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب وقف بورڈ چیئرپرسن کی سربراہی میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا، یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی سربراہی میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ نگین سے لے کر درگاہ حضرت بل تک یہ جلوس نکالا گیا جس میں عاشقان رسول (ص) کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول، ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود رہے۔

Published: undefined

اس موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں علماء نے عالم اسلام کو بالعموم اور مسلمانان جموں وکشمیر کو بالخصوص دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت رحمة للعالمین (ص) کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ، فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب تھا جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی نہ صرف کایا بلکہ تقدیر پلٹ کر رکھ دی اور دنیا کا ایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔

Published: undefined

درخشاں اندرابی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ (ص) کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے، امن و ہم آہنگی کے ساتھ پیغمبر (ص) کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined