جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں دہشت گردوں نے فوجی جوانوں سے لدی دو گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ ایک ٹرک پر حملہ ہوا ہے، لیکن اب دو گاڑیوں پر حملے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ جمعرات کو دہشت گردوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق افسران نے فوجی جوانوں کو لے جا رہے ٹرک پر دہشت گردوں کے ذریعہ کی گئی گولی باری کی تصدیق کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردانہ حملہ تھانہ منڈی ایریا کے پاس ہوا ہے۔ اس کے فوراً بعد اضافی سیکورٹی فورس جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ٹرک پر حملہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے فوجی جوانوں نے فوراً محاذ سنبھال لیا۔ حملے کی خبر فوراً پولیس اور فوجی افسران کو دی گئی۔ جائے واقعہ پر اضافی فورس پہنچا اور دونوں فریق کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے گرینیڈ پھینکا اور پھر گولی باری شروع کر دی۔ جوانوں نے بھی دہشت گردوں کو ان کے حملے کا جواب دیا۔ اس درمیان کچھ جوان زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔
Published: undefined
اس درمیان ڈیفنس پی آر او نے کہا کہ ’’بدھ کے روز علاقے میں ٹھوس خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ایک مشترکہ مہم شروع کی گئی تھی۔ جمعرات کی شام دہشت گردوں کے ساتھ گولی باری شروع ہوئی اور یہ تصادم جاری ہے۔‘‘ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس علاقہ میں فوج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ ماہ راجوری کے کالاکوٹ میں ہندوستانی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں 2 کیپٹن رینک کے افسر شہید ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز