سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے گاگرن گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے جمعرات کی شام کو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو شوپیاں کے گاگرن گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جس رہائش گاہ میں مزدور رہ رہے تھے وہ سیکورٹی فورسز کے کیمپ سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کردیا گیا۔
Published: undefined
زخمیوں کی شناخت انمول کمار، ہیرا لال اور پنٹو کے بطور کی گئی ہے۔ تینوں کا تعلق بہار کے سپول ضلع سے ہے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر بالم دیو ٹھاکر نے بتایا کہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور یہاں 20 کے قریب غیر مقامی لوگ رہتے ہیں جو مزدوری کرتے ہیں۔ سب کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز