جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلاف جمعرات کے روز سرنکوٹ میں مکمل ہڑتال رہی، معلوم ہوا ہے کہ ہندو اور مسلمانوں نے ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی جو بعد میں پُر امن طور پر منتشر ہوئی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق شہری ہلاکتوں کے خلاف خط پیر پنچال کے بعض علاقوں میں جمعرات کے روز بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سرنکوٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ شہری ہلاکتوں پر ہندو اور مسلم دونوں غمزدہ ہیں۔
Published: undefined
اُنہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث بندوق برداروں کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثنا راجوری ضلع میں بھی جمعرات کے روز لوگوں نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے الفاظ درج تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined