جموں: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک وین کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرجانے سے ایک بچے سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
پولیس نے یہاں بتایا کہ ڈوڈہ کے رال نالہ میں شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایک ایکو وین حادثہ کا شکار ہوکر تقریباً 200 میٹر کھائی میں گر گئی جس سے دو خواتین، دو مردوں اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت راکیش کمار، ممتا دیوی، اسمرتا دیوی، ببلی دیوی اور چندر ریکھا کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ تمام ناگری ڈوڈہ کے رہنے والے تھے۔
Published: undefined
وزیراعظم کے دقتر میں مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سڑک حادثہ کے متاثرین کو ضروری مدد کی پیشکش کی ہے۔ وہ کٹھوعہ۔ادھم پور حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈوڈہ کے راگی نالہ میں ہوئے افسوسناک میں بیش قیمتی زندگیوں کے نقصان سے دکھی ہوں، میں ابھی حالانکہ آسام میں ہوں لیکن ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈوئی فوڈ سے بات کی اور انتظامیہ کی فوری کارروائی کی تعریف کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز