سری نگر: کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی خدمات چالو رہیں گی، نیز موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی معمول کی طرح جاری رہے گا۔
Published: undefined
صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام اسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ ایسا ہی ایک حکمنامہ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بھی جاری کیا ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مثبت کیسز اور اموات میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے اور یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined