سری نگر: جموں و کشمیر کے ریاسی اور رام بن اضلاع میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ سڑک حادثوں میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی میں چاسانہ سے سنگلی کوٹ جا رہی ایک الٹو گاڑی ہاموسن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
Published: undefined
انہوں نے متوفین کی شناخت 35 سالہ منجیت سنگھ ولد نوراتن سنگھ اور 25 سالہ گرباشک سنگھ ولد اشر سنگھ ساکنان چاسانہ ریاسی کے بطور کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
ادھر رام بن میں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سی کیو آئی کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو بر آمد کیا۔ متوفی کی شناخت مدثر احمد ولد نور محمد ساکن ڈلگیٹ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز