جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ کو کھول کر غیر شعوری طور پر سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال گزشتہ کے 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاؤں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
Published: 28 Jan 2021, 9:40 PM IST
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی انتطامیہ نے مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پونچھ انتطامیہ کے حوالے کیا۔ موصوف ایس ایس پی نے خاتون کی شناخت زرینہ بی دختر قطب الدین کے بطور کی ہے اور کہا کہ اس کی عمر 36 یا 37 برس کی ہوگی۔
Published: 28 Jan 2021, 9:40 PM IST
انہوں نے کہا کہ زرینہ بی کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد اپنے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مذکورہ خاتون سرحد پار کیوں کر گئی تھی، کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے گی جو بھی بات سامنے آئے گی اس کو میڈیا کے ساتھے شیئر کیا جائے گا۔
Published: 28 Jan 2021, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jan 2021, 9:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز