سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کے روز یہاں اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کے لیڈر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی پروگرام رکھا ہے اور اسی سلسلے میں ہم بھی آج یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں اور روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رسوئی گیس کی قیمتیں اور ٹیکس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
موصوف احتجاجی نے کہا کہ امیر لوگ اس مہنگائی کو برادشت کر سکتے ہیں لیکن یہ بوجھ اٹھانا غریبوں کے بس سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب تک جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے جس پر پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ وہاں دوسرے موضوعات پر ہی بحث کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
کشمیر فائلز نامی فلم کے بارے بات کرتے ہوئے موصوف لیڈر نے کہا کہ ’اس فلم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اس سے جموں وکشمیر میں آگ لگ سکتی ہے‘۔ دریں اثنا کانگریس لیڈروں اور ورکروں نے جموں میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
Published: undefined
احتجاج کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک واحد وہ ملک ہے جہاں بی جے پی کی حکومت میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی حکومت غریبوں کی جیب کاٹ کر امبانی، اڈانی کے جیب بھر رہی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو کوئی راحت نہیں دی جا رہی ہے نہ ہی ٹیکس کم کئے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز