قومی خبریں

جموں و کشمیر: 'ہماری سڑک' اور 'تعمیر ترقی' موبائل ایپس کا لیفٹیننٹ گورنر نے کیا آغاز

منوج سنہا نے محکمہ کے مجموعی کام میں شفافیت بڑھانے اور جن بھاگیہ داری کو عوامی ڈومین میں معلومات فراہم کرنے کے عمل کو لازمی حصہ بنانے پر محکمہ پبلک ورکس کو آن لائن پورٹل تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی 

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ای گورننس ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نظام میں شفافیت لانے کی طرف ایک بڑے قدم کے طور پر 'جے کے پبلک ورکس – آن لائن مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور اکاونٹنگ سسٹم' کے علاوہ محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کے دو ایپس 'ہماری سڑک' اور 'تعمیر ترقی' کا آغاز کیا ہے۔

Published: undefined

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی) اور جے اینڈ کے ای گورننس ایجنسی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تیار کیے گئے ان ایپس سے جی آئی ایس بہتر انفراسٹریکچر منیجمنٹ سسٹم، جیو ٹریکنگ سڑکیں، انفراسٹریکچر کی آن لائن تلاش، جی آئی ایس معلومات میں نئے انفراسٹریکچر کا اضافہ، اوپن اسٹریٹ میپ کے ساتھ ڈرا روڈ اور انفراسٹریکچر کی متحرک اپڈیٹ کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی مکمل آن لائن مینجمنٹ اور مانیٹرنگ میں آسانی ہوگی۔

Published: undefined

ان ایپس سے انسانی وسائل کی سرگرمیوں یعنی مکمل آٹو میشن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی آن لائن تفصیلات، آن لائن سنیارٹی لسٹ، آن لائن اے پی آر، نئے ملازم کی شمولیت کے علاوہ ملازمین کی معلومات کی آن لائن اپ ڈیٹ فراہم ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کے مجموعی کام میں شفافیت بڑھانے اور جن بھاگیہ داری کی عوامی ڈومین میں معلومات کے لئے پروجیکٹ کے عمل کا ایک لازمی حصہ بنانے پر محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو آن لائن پورٹل اور موبائیل ایپس تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آن لائن اقدامات کا مقصد نئی شکایات کی آن لائن رجسٹریشن، شکایات کاپتہ لگانا، آن لائین مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم شکایات رپورٹ جیسی اہم خصوصیات کا احاطہ کرتے ہوئے شکایات مینجمنٹ سسٹم کو زیادہ مضبوط اور جوابدہ بنانا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اب لوگ 'ہماری سڑک' ایپ کے ذریعے محکمہ پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) سے متعلق اپنی شکایات کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور ان سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ 'تعمیر ترقی' ایپ فیلڈ عملے کے ذریعے پروجیکٹ کی حثیت کو متحرک اپ ڈیٹ کر کے پروجیکٹ کی موثر نگرانی کو یقینی بنائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص بٹن کے کلک سے مکمل اور جاری منصوبوں کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے قبل محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے لفٹینٹ گورنر کو جے کے پبلک ورکس – آن لائین منیجمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ اکائونٹنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثنا لفٹینٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے راستوں پر محکمہ پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) کے ذریعے چلائے جانے والے کاموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا اور ان کی تکمیل کے لئے سخت ہدایات جاری کیں تاکہ تمام خدمات یاترا شروع ہونے سے پہلے بحال کی جا سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined