سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی کا کہنا ہے کہ وادی بھر میں 15 اگست کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے سیکورٹی چلینجز درپیش ہیں ان کے مطابق بھر پور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں بخشی اسٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈرس ریہرسل تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'یوم آزادی آنے والا ہے، اس ضمن میں وادی کے تمام اضلاع میں آج فل ڈرس ریہرسل تقریبات کا انعقاد ہوا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 اگست کی تقریبات کے احسن اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
بردی نے کہا کہ ان تقریبات میں اہم ایونٹس اور ثقافتی پرگراموں کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کا پختہ بند وبست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے سیکورٹی چیلنجز ہیں اسی طرح کے بھر پور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ’’کوکرناگ میں آپریشن ابھی جاری ہے، دشمن ناپاک کوششیں کرتا رہتا ہے سیکورٹی بندوبست بھی اسی کے حساب سے کیا جاتا ہے اور سیکورٹی فورسز چوک وچوبند ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بھدوری نے کہا کہ فل ڈرس ریہرسل میں بچوں اور دوسرے شرکا نے کافی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امسال بھی 15 اگست کی تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد متوقع ہے۔ بتادیں کہ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی مین تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز