جموں: فوج نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ملی ٹینٹوں کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا، جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ملی ٹینٹوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ درمیانی شب ڈھائی بجے کے قریب پونچھ سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے انہیں للکارا، جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ان کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ باقی ملی ٹنٹ جنگل کی طرف بھاگ گئے جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کی ایک بھاری نفری نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو جائے وقوع کی طرف روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
دریں اثنا فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
Published: undefined
مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ سرحد کے اس پار لانچنگ پیڈوں کو پھر سے فعال کیا گیا اور وہاں پر ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز