سری نگر: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں منگل کے روز فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تاہم اس فائرنگ کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح مستعد فوجی جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
Published: undefined
فوج کی شمالی کمان نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا، ’’الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح 3 بجے در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو فائرنگ کے ساتھ مصروف رکھ کر ان کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگلات میں تین سے چار ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں، جن کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ فوج نے جموں ڈویژن کے گھنے جنگلات والے اضلاع سے ملی ٹینٹوں کو ختم کرنے کے لیے پہلے ہی تقریباً 4 ہزار خصوصی تربیت یافتہ جوان تعینات کیے ہیں، جن میں ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پہاڑی جنگ میں تربیت یافتہ فوجی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined