سری نگر: جموں و کشمیر کے کپوارہ میں ایک بار پھر ملی ٹینٹوں اور فوج کے جوانوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ کمکاری علاقے میں ہونے والے اس تصادم پر فوج کی طرف سے بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد کے ساتھ فائرنگ ہوئی۔ ایک پاکستانی مارا گیا ہے جبکہ ہمارے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں نکال لیا گیا ہے۔
Published: undefined
فوجی کی چنار کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ پر نامعلوم افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک پاکستانی ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ ہمارے دو جوان زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یہ انکاؤنٹر وزیر اعظم نریندر مودی کے کرگل میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کو سخت وارننگ دینے کہ ہماری فوج پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کو کچلے گی اور دشمن کو کرارا جواب دے گی، کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ یہ گذشتہ 15 دنوں کے دوران کپوارہ میں ہونے والا چوتھا انکاؤنٹر ہے۔ اس سے قبل ہونے والے تین تصادم آرائیوں میں 6 غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک اور ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔ فوجی سربراہ جنرل اوپنیدر دویدی نے دو روز قبل کپوارہ میں ایل او سی کے اگلے علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined