قومی خبریں

جموں و کشمیر حکومت کے تمام نو منتخب وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم،

جموں و کشمیر حکومت نے نو منتخب وزراء کو قلمدان تفویض کر دیے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ سمیت مختلف وزراء نے 16 اکتوبر کو حلف اٹھایا تھا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ وزراء کے ساتھ / یو این آئی</p></div>

وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ وزراء کے ساتھ / یو این آئی

 

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز نو منتخب وزراء کے لئے مختلف قلمدان مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان راج بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی انتظامیہ میں وزراء کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔

Published: undefined

ان تمام وزراء نے 16 اکتوبر کو شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں حلف لیا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کو پبلک ورکس (آر اینڈ بی)، صنعت و تجارت، کان کنی، محنت اور روزگار، ترقی، اور ہنر مندی کی ترقی کی نگرانی سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

علاوہ ازیں، سکینہ مسعود (ایتو) کو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ جاوید احمد رانا کو جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح، جاوید احمد ڈار کو زرعی پیداوار، دیہی ترقی، پنچایتی راج، کوآپریٹو اور الیکشن کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر ستیش شرما کو فوڈ، سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، یوتھ سروسز اور اسپورٹس کے ساتھ اے آر آئی اور ٹریننگ کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں 2024 کے انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ عمر عبداللہ کی قیادت میں این سی (نیشنل کانفرنس) اکثریت حاصل کی۔ عمر عبداللہ نے بھی اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔

Published: undefined

نئی کابینہ کے وزراء کی تقرری کے ساتھ، عوامی امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ یہ حکومت مختلف شعبوں میں مؤثر اور ترقیاتی اقدامات اٹھائے گی۔ وزراء کے پاس محکموں کی تفویض کی جانے والی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر منصوبے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined