لیہہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے 2 مئی کو لیہہ کے صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر رشوت دینے کی کوشش کے معاملے میں جمعرات کو اُس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب پولس نے عدالت کے احکامات پر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے خلاف باقاعدہ ایف آئی درج کی گئی۔
Published: undefined
بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا پر رشوت دینے اور انتخابات میں غیر قانونی طور پراثرات مرتب کرانے کا کیس درج کیا گیا ہے۔ دونوں جرائم کی سزا ایک ایک سال کی قید ہے۔ ایک پویس عہدیدار نے بتایا 'ہم نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کے دوران رشوت دینے کے جرم سے متعلق دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے'۔ انہوں نے بتایا 'پولس تھانہ لیہہ میں بی جے پی ریاستی صدر روینہ رینہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے خلاف دفعہ 171 ای اور 171 ایف کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے'۔
Published: undefined
بتادیں کہ صوبہ لداخ کے لیہہ ضلع میں صحافیوں کی ایک انجمن 'پریس کلب لیہہ' نے 2 مئی کو بی جے پی کے لیڈروں پر انہیں رشوت دینے کا الزام لگایا تھا جس کے حقائق جاننے کے لئے مقامی انتظامیہ نے سی سی ٹی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی جانچ شروع کی تھی۔ متعلقہ تحقیقاتی ٹیم کو اس معاملے میں ٹھوس شواہد ملنے کے بعد ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ لیہہ اونی لواسہ، جنہوں نے اس معاملے میں تحقیقات کے احکامات صادر کیے تھے، نے گذشتہ روز اس معاملے میں ایف آئی درج کرنے کے لئے عدالت کی طرف رجوع کیا تھا۔
Published: undefined
صحافیوں کو رشوت دینے کے معاملے میں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں وکرم رنددھاوا کو پریس کانفرنس کے اختتام پر نامہ نگاروں کو لفافے تھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ادھر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور قانون ساز وکرم رندھاوا لگاتار ان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے انہیں بے ایمانی اور سیاسی چالبازی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران وکرم رندھاوا نے کہا کہ لیہہ میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو دیئے گئے لفافوں میں پیسے نہیں بلکہ دعوت نامے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں کا کوئی کریکٹر نہیں ہے انہیں جموں کے صحافیوں سے جرنلزم سیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں نے ہمارے ساتھ شاندار لنچ کیا جس کا بل گیارہ ہزار روپے آیا۔ رویندر رینہ نے بھی گذشتہ روز میڈیا کو کہا کہ لیہہ کے صحافیوں کی طرف سے ان پر رشوت دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے پریس کلب لیہہ کے صحافیوں اور بی جے پی کے لیڈروں کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ پریس کلب لیہہ کی طرف سے مقامی پولس اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں 3 مئی کو دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا تھا کہ 2 مئی کو لیہہ کے سنگالے ہوٹل میں پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول ریاستی صدر رویندر رینہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا نے کچھ صحافیوں کو بند لفافوں میں پیسے دے کر رشوت دینے کی کوشش کی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ صحافیوں نے بی جے پی کے لیڈروں کی اس پیش کش کو مسترد کیا اور اس پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لداخ پارلیمانی نشست کے لئے پیر کو پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ لداخ سے بی جے پی کے جے ٹی نمگیال، کانگریس کے ریگزن سپالبار اور آزاد امیدوار اصغر علی کربلائی و سجاد حسین کرگلی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جہاں بی جے پی کے لیڈروں کو صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش پر آڑے ہاتھوں لیا وہیں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ لیہہ اونی لواسہ اور لیہہ کے صحافیوں کی سراہنا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined