جموں: جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا اس بات سے ناراض ہو گئے ہیں کہ پارٹی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا۔ کھجوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ رپورٹ کے مطابق کھجوریا بدھ کو ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پون کمار کھجوریا نے بتایا، ’’میں ایک عام کارکن تھا لیکن بی جے پی نے ایسے امیدوار کو نامزد کیا جس نے حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کام کیا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ انہیں اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہ بنائے جانے پر پارٹی کارکنوں میں کافی غصہ ہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کہہ رہی ہے کہ وہ ایسے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے جس نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے خلاف کام کیا ہو۔
Published: undefined
پون کمار کھجوریا نے بتایا کہ کارکنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن میں میری حمایت کریں گے، جس پر میں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ بدھ کو صبح 11 بجے وہ نند پیلس میں جمع ہوں گے اور ایک بہت بڑی ریلی نکالیں گے اور مشرقی ادھم پور سے اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
خیال رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ تمام 90 سیٹوں کے نتائج 8 اکتوبر کو ایک ساتھ سامنے آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined