قومی خبریں

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب: کشتواڑ ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ اور سری نگر میں سب سے کم، کیا ہیں اس کے معنی؟

18 ستمبر کو 24 اسمبلی سیٹوں کے لیے پہلے مرحلہ میں 61.38 فیصد، دوسرے مرحلہ میں 25 ستمبر کو 26 اسمبلی سیٹوں کے لیے 57.31 فیصد، اور تیسرے مرحلہ میں یکم اکتوبر کو 40 سیٹوں پر 69.55 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>جموں و کشمیر میں&nbsp;ووٹنگ کی فائل تصویر / بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/ECISVEEP">@ECISVEEP</a></p><p></p></div>

جموں و کشمیر میں ووٹنگ کی فائل تصویر / بشکریہ ایکس / @ECISVEEP

 

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے تینوں مراحل کی ووٹنگ اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ سبھی مراحل کو ملا کر دیکھا جائے تو کشتواڑ ضلع میں سب سے زیادہ 80.20 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ دوسری طرف سری نگر میں سب سے کم 30.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 50 فیصد سے کم ووٹنگ والا دوسرا ضلع پلوامہ رہا جہاں 46.99 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں سے 10 میں 70 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی۔ اودھم پور ضلع میں 76.09 فیصد، سانبا میں 75.88 فیصد، ریاسی میں 74.68 فیصد، پونچھ میں 74.37 فیصد، کٹھوا میں 73.34 فیصد، جموں میں 71.40 فیصد، ڈوڈہ میں 71.32 فیصد، راجوری میں 71.13 فیصد اور رام بن ضلع میں 70.57 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

Published: undefined

دیگر اضلاع کی بات کی جائے تو باندی پور میں 67.68 فیصد، کپواڑہ میں 66.79 فیصد، بڈگام میں 63.28 فیصد، کلگام میں 63.14 فیصد، گاندربل میں 62.83 فیصد، بارہمولہ میں 61.03 فیصد، اننت ناگ میں 57.90 فیصد اور شوپیاں میں 57.01 فیصد پولنگ ہوئی۔ اگر اسمبلی حلقوں کی بات کی جائے تو تینوں مراحل کو ملا کر 5 ایسی سیٹیں رہیں جہاں 80 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ پہلے مرحلہ میں اندروال میں 82.16 فیصد اور پدیر-ناگ سینی میں 80.67 فیصد ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دوسرے مرحلہ میں ماتا ویشنو دیوی سیٹ پر 80.45 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ تیسرے مرحلہ میں مارھ اسمبلی سیٹ پر 81.47 فیصد اور چھمب سیٹ پر 80.34 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 ستمبر کو 24 اسمبلی سیٹوں کے لیے پہلے مرحلہ میں 61.38 فیصد، دوسرے مرحلہ میں 25 ستمبر کو 26 اسمبلی سیٹوں کے لیے 57.31 فیصد، اور تیسرے مرحلہ میں یکم اکتوبر کو 40 سیٹوں پر 69.55 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اب سبھی کو 8 اکتوبر کا انتظار ہے جب ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined