جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں جمعرات کی سہ پہر ملی ٹنٹوں کے دو فوجی گاڑیوں پر حملہ میں 4 فوجی جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر جمعہ کو دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سنیفر کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو سنگین تر کرنے کے لئے فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تھانہ منڈی راجوری کے بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس تعینات اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 4 فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔
Published: undefined
ذرائع نے جاں بحق ہوئے فوجی جوانوں کی شناخت بی سنگھ، کے کمار، سی کمار اور جی کمار کے بطور کی جبکہ زخمیوں کی پہچان سندیپ کمار، ایس ایس داس اور ٹی ڈی بھاسکراو کے بطور ہوئی ہے۔ جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں 20 دسمبر سے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔
لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تھانہ منڈی بفلیاز شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تھانہ منڈی راجوری میں انکاونٹر کے پیش نظر بفلیاز روڈ پر فی الحال گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز