جموں: جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ میں حکام نے تاریخی قلعہ کے نزدیک دوران شب انسداد تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کا منہدم کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں تاریخی قلعے کے نزدیک انتظامیہ نے جمعہ کی شب انسداد تجاوزات مہم شروع کی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ کے عہدیداران بھی موجود تھے اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ پونچھ یاسین محمد چودھری نے بتایا کہ یہ شہر کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ تاریخی قلعہ پونچھ کی شان ہے اور اس کے گرد و پیش غیر قانونی طور پر جتنے بھی دکان تعمیر کئے گئے تھے ان کو ہم نے منہدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کے آس پاس جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے احاطے کو وسیع کیا جائے اور قلعے کو خوبصورت بنایا جا سکے۔
Published: undefined
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ قلعے کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم تھا جس کی لوگوں نے حمایت کی۔ انہوں نے لوگوں سے انسداد تجاوزات مہم کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز