جموں: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر اور اُن کے ذاتی محافظ کی گذشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پہاڑی ضلع کشتواڑ اور قصبہ بھدرواہ میں بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی کرفیو نافذ رہا۔
ضلع اسپتال کشتواڑ میں منگل کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے آر ایس ایس کے لیڈر چندرا کانت سنگھ اور ان کے ذاتی محافظ راجندر کمار جاں بحق ہوئے۔ حملہ آور مہلوک پولس اہلکار (ذاتی محافظ) کی سروس رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ کشتواڑ اور قصبہ بھدرواہ میں امن وقانون کی بحالی کے لئے بدھ کے روز بھی بنا بر احتیاط کرفیو نافذ رہا۔
انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پولس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وساطت سے افوا بازی کی روک تھام کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی لگاتار دوسرے دن معطل رکھا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہ کرفیو ہٹانے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے بارے میں میٹنگ کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ آر ایس ایس لیڈر چندر کانت سنگھ محکمہ صحت کا ملازم تھا اور ضلع اسپتال کشتواڑ میں بحیثیت میڈیکل اسسٹنٹ تعینات تھے۔ جس وقت ان پر حملہ کیا گیا وہ اس وقت اسپتال کے او پی ڈی بلاک میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔ انہیں مبینہ طور پر گذشتہ کچھ وقت سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
بتادیں دیں کہ کشتواڑ پارلیمانی حلقہ انتخاب ادھم کا حصہ ہے جہاں 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کشتواڑ میں گذشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ قصبہ کشتواڑ میں یکم نومبر 2018 ء کو نا معلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے ریاستی سکریٹری انل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کو گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔
پولس نے بھاجپا ریاستی سکریٹری اور ان کے بھائی کی ہلاکت کے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کے قتل کے لئے ملی ٹنٹوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز