قومی خبریں

جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں ملی ٹینٹوں سے تصادم، ایک فوجی افسر سمیت 4 جوان شہید

ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر پیر کی شام ڈوڈہ کے شمالی علاقے میں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلات میں پیر کو ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی افسر اور 4 جوان شہید ہو گئے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 10 دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب فوج کے جوانوں کا ملی ٹینٹوں سے تصادم ہوا ہے۔ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر پیر کی شام ڈوڈہ کے شمالی علاقے میں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق پیر کی رات تقریباً 9 بجے فوج کے جوانوں کا ملی ٹینٹوں سے سامنا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک فوجیوں کی جانب سے ملی ٹینٹوں کی تلاش کا آپریشن جاری تھا۔

حکام نے بتایا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے شام کے قریب 7.45 بجے جنگلات کے دھاری گوٹے اوراربگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

اس فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ یہ فائرنگ 20 منٹ سے زیادہ جاری رہی۔ حکام کے مطابق پیر کی شب تصادم کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی تاہم وہ منگل کی صبح دم توڑ گئے۔

ڈوڈہ جموں ڈویژن کے گھنے جنگلات والے پہاڑی اضلاع میں سے ایک ہے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ ملی ٹینٹ ہٹ اینڈ رن کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined