قومی خبریں

جموں و کشمیر: نروال علاقہ میں پٹرول پمپ کے قریب دھماکہ، لوگوں میں دہشت، افرا تفری کا ماحول

جموں و کشمیر کے نروال علاقہ میں منگل کے روز ایک پٹرول پمپ کے پاس دھماکہ ہو گیا، ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، لیکن دھماکہ کی آواز سے افرا تفری مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے شہر نروال میں منگل کی صبح ایک پٹرول پمپ کے قریب دھماکہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ اس حادثہ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن علاقے میں دہشت اور افرا تفری کا ماحول ہے۔ دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دھماکہ کی وجہ کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح نروال منڈی کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ہوا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پہلی نظر میں یہ شارٹ سرکٹ کا معاملہ معلوم پڑتا ہے، حالانکہ ابھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ آواز دھماکہ کی نہیں تھی بلکہ شارٹ سرکٹ ہوا تھا جس سے لوگوں کے درمیان کچھ دیر کے لیے دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے اب حالات معمول پر ہونے کی بات بھی کہی ہے۔

Published: undefined

افسران نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارش کا پانی انڈر گراؤنڈ بجلی بورڈ میں لیک ہو رہا ہوگا، جس کے بعد شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا۔ انھوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 10 بج کر 50 منٹ پر ہوئے اس دھماکہ سے پٹرول پمپ کے فرش کا ایک حصہ اور پاس میں ایک بینک کے آگے والے حصہ کا ڈھانچہ متاثر ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined