قومی خبریں

جموں و کشمیر: بی جے پی اراکین ایوان کے وقار کا خیال رکھیں، مجھ پر بھروسہ نہیں تو تحریک عدم اعتماد لائیں: اسپیکر

عبدالرحیم راتھر نے کہا ہے کہ بی جے پی اراکین کو ضابطہ کی جانکاری نہیں ہے۔ اسپیکر کے پاس قرار داد واپس لینے کا اختیار نہیں ہوتا بلکہ یہ اختیار صرف ایوان کے پاس ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/JKNC_">@JKNC_</a></p></div>

تصویر 'ایکس' @JKNC_

 

جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کے ذریعہ پاس خصوصی درجہ کی قرار داد کو واپس لینے یا عہدہ چھوڑنے کے بی جے پی کے مطالبہ کو خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو ان پر بھروسہ نہیں ہے تو اسے تحریک عدم اعتماد منظور کرانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اراکین کو ایوان کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے اسمبلی سکریٹری میز پر جہاں قومی علامتی نشان ہوتا ہے، پر کھڑے ہوکر اس کی توہین کی ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ ہمیں اپنے پرچم اور علامت کا احترام کرنا چاہیے۔ اراکین کو ایوان کے باہر لوگوں کے لیے مثال پیش کرنی چاہیے۔ ان کی ایسی حرکت سے عوام کے درمیان اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

Published: undefined

قبل ازیں جمعرات کو ایوان کی کارروائی معطل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں اسپیکر راتھر نے کہا تھا کہ بی جے پی اراکین کو ضابطہ کی جانکاری نہیں ہے، اسپیکر کے پاس قرار داد واپس لینے کا اختیار نہیں ہوتا ہے۔ ایوان کے ذریعہ پاس کسی بھی چیز کو صرف ایوان ہی رد کر سکتا ہے۔ ایسے معاملوں میں اسپیکر کے اختیارات محدود ہی ہوتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بدھ کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کرنے کے لیے ایک قرار داد منظور کیا ہے۔ وادی کی سیاسی پارٹیوں نے اس قرار داد کا استقبال کیا ہے جبکہ اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسپیکر یا تو قرار داد کو واپس لیں یا عہدہ چھوڑ دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined