کل جموں و کشمیر میں اچانک امرناتھ یاترا کے زائرین اور سیاحوں کو واپس بلاے کے لئے جو ایڈوائزری جاری ہوئی، اس کے بعد وادی میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ اس ایڈوائزری کے بعد پونچھ، راجوری، ڈوڈا اور کشتواڑ جیسے سیکٹروں میں افراتفری کا ماحول ہے، مقامی لوگ ان حالات کو کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ مان رہے ہیں اور گھبراہٹ میں بڑے پیمانہ پر راشن کا سامان خرید رہے ہیں، یہاں تک کہ پٹرول پمپوں پر بھی لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
Published: undefined
افواہوں کے چلتے لوگوں نے بڑی تعداد میں روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء کا اسٹاک کر لیا ہے، اب حالات یہ ہو گئے ہیں کہ کئی پٹرول پمپوں پر پٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا ہے۔ ادھر اے ٹی ایم کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ میڈیکل اسٹور پر لوگ ضرورت کی دوائیاں خریدتے نطر آر ہے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ لوگ اس سارے معاملہ کو کسی دوسرے معاملہ سے جوڑ کر نہ دیکھیں اور غیر ضروری خوف کا ماحول پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے اور ان کے حمایتیوں سے سب کچھ بھول جانے ک اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں امن بنائے رکھنے کے لئے کام کریں۔ جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بشیر احمد نے کہا ہے کہ کہیں بھی کرفیو نہیں لگا ہے اور نہ ہی کوئی اسکول بند ہیں اس لئے عوام کسی طرح کی افواہ پر یقین نہ کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز