سری نگر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری اور سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو اسمبلی حلقے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔ اس دوران جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔
Published: undefined
موصوف امید وار نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا، ’’جموں و کشمیر میں گذشتہ دس برسوں سے کوئی عوامی نمائندگی نہیں ہے، جو ظلم یہاں بی جے پی اور مرکزی سرکار نے کئے اس سے لوگوں کا دم گھٹ گیا تھا۔ انڈیا اتحاد نے پارلیمنٹ کے اندر بھی اور باہر بھی جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ’’جموں و کشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور بہتر ایجنڈے والی جماعت کو ووٹ دیں گے۔‘‘ بی جے پی کے کانگریس کے الیکشن منشور پر سوال اٹھانے کے بارے میں میر نے کہا، ’’بی جے پی انڈیا کے اتحاد سے ڈرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس مضبوط اتحاد کو ووٹ دیں گے تاکہ اسمبلی میں ان کی آواز کو بلند کیا جا سکے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 24 سیٹوں کے لئے آج یعنی منگل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے۔ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب 18 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined