قومی خبریں

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: عوام سے اپنے حقوق اور خوشحالی کے لیے ووٹ دیں، راہل گاندھی کی اپیل

راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنے آئینی حقوق کے تحفظ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، خواتین کو مضبوط کرنے اور ریاست کی خوشحالی کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ریاست کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنے آئینی حقوق کے تحفظ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، خواتین کو مضبوط کرنے اور ریاست کی خوشحالی کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ وہیں، کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر کے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن، استحکام، انصاف اور ترقی کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’جموں و کشمیر کے میرے بھائیوں اور بہنوں، آج ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست سے اس کی ریاستی حیثیت چھین کر اسے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنایا گیا ہے – یہ آپ سب کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی اور جموں و کشمیر کی توہین ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، ’’انڈیا (اتحاد) کو دیا گیا آپ کا ایک ایک ووٹ، آپ کے حقوق واپس دلائے گا، روزگار کی بہتات لائے گا، خواتین کو مضبوط بنائے گا، آپ کو 'ناانصافی کے دور' سے نکالے گا اور جموں و کشمیر کو دوبارہ خوشحال بنائے گا۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔ انڈیا کو ووٹ دیں۔‘‘

کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا، ’’جموں و کشمیر کے لوگ اپنے حقوق کے تحفظ اور حقیقی ترقی اور مکمل ریاست کے نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ چونکہ 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، ہم ہر ایک ووٹر سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ہر ایک ووٹ مستقبل کی تشکیل اور امن، استحکام، انصاف، ترقی اور اقتصادی بااختیاری کا دور لانے کی طاقت رکھتا ہے۔ ہم ہر ایک ووٹر سے، بالخصوص پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم انتخاب میں حصہ لیں اور تبدیلی کا محرک بنیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پہلی بار کسی مکمل ریاست کو مرکز کے زیر انتظام خطے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ جب آپ اپنا ووٹ ڈالیں تو یاد رکھیں کہ اس بے عزتی کا ذمہ دار کون ہے؟" آئیے ہم متحد ہو کر جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں جہاں تمام شہریوں کی آواز سنی جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined