قومی خبریں

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب: پہلے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری، 18 ستمبر کو ڈالے جائیں گے ووٹ

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں تین مراحل والے اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے نامزدگی پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے، جبکہ پرچہ کی جانچ 28 اگست کو ہوگی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مراحل میں انتخاب ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں 18 ستمبر کو، جبکہ 25 ستمبر کو دوسرے اور یکم اکتوبر کو تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی۔ 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد وہاں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور کچھ پارٹیوں نے تو اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ انتخابی منشور جاری کیے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، پہلے مرحلہ کے تحت کشمیر کی 16 اسمبلی سیٹوں اور جموں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن اسمبلی سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہے ان کے نام ہیں پمپور، ترال، پلواما، راجپورا، جیناپورا، شوپیاں، ڈی ایچ پورا، کلگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، شری گفوارہ-بجبیہرا، شنگس-اننت ناگ ایسٹ، پہلگام، اندروال، کشتواڑ، پاڈر-ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانیہال۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined