سری نگر: ناز ساز موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کے روز دونوں روٹوں پہلگام اور بالتل سے عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسمی صورتحال کے باعث پہلگام بیس کیمپ اور بالتل بیس کیمپ سے جمعرات کو یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالتل روٹس پر ہنوز بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یاترا کو عارضی طور روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے بعد ہی یاترا کی بحالی کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات سری نگر سینٹر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ بالتل اور پہلگام روٹس پر جمعرات کو رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی یہی صورت حال کل یعنی جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ16 جولائی سے موسم کی بہتری واقع ہونا شروع ہوسکتی ہے۔ موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ مانسون کے دوران موسم کی پیش گوئی کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی موسم میں اچانک تبدیلی واقع ہوجاتی ہے جس سے بارشیں ہوتی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے یاتریوں نے احتیاطی اقدام پر عمل کرنے کی تاکید کہ اور انہیں موسم کے متعلق اپ ڈیٹ سے مسلسل باخبر رہنے کی تلقین کی۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کے درشن کیے ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined