جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں آتشزدگی کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 70 سے زیادہ جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ پیر کے روز کا ہے جب ایک گھر میں آگ لگی، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے آس پاس کے دیگر گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات ہوائی راستہ سے جائے حادثہ پر پہنچیں اور کسی طرح آگ پر قابو پایا گیا، ورنہ یہ آگ مزید کئی گھروں کو خاک میں ملا دیتی۔
Published: undefined
آتشزدگی کا یہ واقعہ کشتواڑ کے مالون گاؤں میں پیش آیا جہاں موٹر گاڑی چلنے لائق کوئی سڑک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو جائے وقوع تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور آگ ایک گھر سے دوسرے گھر، دوسرے سے تیسرے گھر تک ہوتی ہوئی کم و بیش 6 درجن گھروں تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کی خبر ملنے پر سینئر افسران فوراً جائے حادثہ پر ضرور پہنچ گئے تھے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی واقعہ میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ راحت و بچاؤ کاری کا عمل منگل کی صبح تک جاری رہا۔
Published: undefined
افسران کا کہنا ہے کہ مالون گاؤں میں پیر کی دوپہر تقریباً 3 بجے ایک گھر میں رکھے بھوسے نے آگ پکڑ لی تھی جو فوراً پورے گھر میں پھیل گئی۔ چونکہ بیشتر گھر لکڑیوں سے بنے تھے اس لیے آگ پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ لوگوں نے ان گھروں میں سردی کے پیش نظر مویشیوں کو کھلانے کے لیے بھوسا رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہی چلی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined