جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ دیگر آدھ درجن زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکت خیز سڑک حادثہ پیر کی صبح قریب آٹھ بجکر 40 منٹ پر پیش آیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کیشون سے ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ جارہی ایک منی بس کیشون میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ دیگر آدھا درجن زخمی ہوئے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولس اور دیگر محکموں کے عہدیدار و اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔
Published: undefined
کشتواڑ میں یہ ہلاکت خیز سڑک حادثہ مغل روڑ حادثے کے محض چار روز بعد پیش آیا ہے۔ بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کی گلی علاقے میں تاریخی مغل روڑ پر 27 جون کو پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد بشمول 9 طالبات از جان جبکہ دیگر 7 زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined