قومی خبریں

جموں و کشمیر: بارہمولہ شوٹ آوٹ میں 2 ملی ٹینٹ ہلاک

سرکاری ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولہ باری کے مختصر تبادلہ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ ریاستی پولس کے ایک اہلکار کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرینگر: شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں 2 ملی ٹنٹ مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن بارہمولہ کے نزدیک واقع کرالہار نامی علاقہ میں جمعہ کو گاڑیوں کی چیکنگ کی دوران ایک نجی گاڑی میں سوار ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں دوملی ٹنٹ مارے گئے۔ واقعہ کے حوالے سے ریاستی پولس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کرالہار بارہمولہ میں ریاستی پولس اور پیرا ملٹری فورسز کے مشترکہ ناکے پر جمعہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے سری نگر سے بارہمولہ کی طرف آرہی ایک اسکارپیو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میں سوار دو ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کردی۔

Published: undefined

طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا جس میں دونوں ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ریاستی پولس کے ایک اہلکار کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ پولس بیان کے مطابق مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک یو بی جی ایل، دو چینی ساخت پستول، 3 گرینیڈ اور 2 یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کئے گئے۔

بیان کے مطابق واقعہ کی نسبت پولس تھانہ بارہمولہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ گاڑی کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined