جموں و کشمیر میں ایک بار پھر سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت ضلع کے دور دراز علاقے میں ہفتہ کے روز دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 2 جوان شہید ہو گئے۔ 3 دیگر جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ تصادم اہلان گڈولے علاقے میں پیش آیا جو ہنوز جاری ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ ذرائع سے مل رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو علاقے میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، اس کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ اسی دوران دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا اور تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔
Published: undefined
ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔ ان سبھی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 جوان شہید ہو گئے۔ باقی 3 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ اس تصادم میں 2 مقامی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ انھیں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
افسران کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنوبی کشمیر ضلع کے کوکیرناگ علاقہ واقع اہلان گڈولے میں گھیرابندی اور تلاشی مہم شروع کی۔ دہشت گردوں کی طرف سے تلاشی ٹیم پر گولی باری کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ اس طرح تصادم شروع ہو گیا جو اب بھی جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined