سری نگر: جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریڈ زون قرار دیئے جانے والے علاقوں میں 100 فیصد لاک ڈاؤن نافذ رہے گا اور ایسے علاقوں کے چاروں اطراف لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر سیل رہیں گے۔ کسی بھی شخص کو ان علاقوں سے باہر یا اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جہاں تک ممکن ہو ایسے علاقوں میں جانے کے لئے صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوگا جس پر ناکہ پارٹی اور مجسٹریٹ تعینات رہیں گے۔
Published: undefined
ریڈ زون علاقوں کے اندر اور باہر جانے کے مقامات پر اسٹیکرس لگائے جائیں گے جن پر ریڈ زون لکھا ہوگا۔ اس علاقے کے لئے طبی سہولیات، سبزیاں دیگر اناج، میڈیکل ایمرجنسی، فیو مگیشن / صحت صفائی اور دیگر عملے کے آنے جانے کے لئے ایک ہی راستہ کھلا رہے گا۔
Published: undefined
یہ ہدایات اس یونین ٹریٹری کے ریڈ زونز میں عمل میں لائے جانے والے رہنما خطوط (ایس او پیز) میں شامل ہیں۔ منگل کو جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات اس لئے جاری کی جا رہی ہیں تاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت کووڈ 19 کی وبا کو روکنے کے سلسلے میں پہلے ہی سے لگائی گئی پابندیوں کے دوران لوگوں کو ضروری اشیاء و خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
Published: undefined
ایس او پی کا نفاذ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے دفعہ 24 کے تحت اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن بھی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق جس علاقے میں کورونا وائرس کے معاملات زیادہ ہوں یا جہاں اس وبا کے پھیلنے کے شبہات پائے جائیں متعلقہ ایس پی پولیس کی صلاح سے اُس علاقے کو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ ریڈ زون قرار دیتا ہے۔
Published: undefined
ریڈ زون علاقوں میں جانے کے لئے باقاعدہ پاس اجراء کیے گئے ہیں اور تعینات عملے کو تحفظ دینے کے لئے اُن کی گاڑیوں کو فیو مگیشن کی جائے گی بلکہ وہاں سیفٹی ٹنل بھی نصب کیے جائیں گے۔ ریڈ زون کے ارد گرد دیہات / آبادیوں کو بفر زون قرار دیا جائے گا۔
Published: undefined
ریڈ زون علاقے میں رہنے والے لوگوں کی باقاعدہ نگرانی اور اسکریننگ عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ آروگیاں سیتو کے تحت صد فیصد سروے بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ریڈ زون کے علاقوں میں مشتبہ افراد اور اُن کے پڑوسیوں کی باقاعدہ تشخیص کی جائے گی۔ اگر مشتبہ افراد کی تعداد میں اضافہ دکھائی دے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ افراد کے لئے وقت کی کمی ہو۔ اس لئے ایسے موقع پر علیحدہ ٹیموں کو تشکیل دیا جائے گا تاکہ ڈاکٹر اپنی طبی ذمہ داریاں پور ی کرسکیں۔
Published: undefined
تحصیلدار یا دیگر افسر متعلقہ ریڈ زون کا ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اُن کی معاونت کے لئے ٹی ایس او، ٹی ایس ڈبلیو او، جونیئر انجینئر (بجلی / صحت عامہ) فارماسسٹ تعینات کیے جائیں گے جو لوگوں کو ضروری خدمات، خوراک و ادویات فراہم کریں گے۔ اہم خدمات اور ایمرجنسیوں سے نمٹنے کے لئے پاسز کا نظام عمل میں لایا جائے گا۔ تمام ریڈ زونوں میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کے ساتھ ہیلپ لائین /کال سینٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
Published: undefined
ریڈ زونوں کے اندر عوامی اہمیت کے حامل مقامات و دیگر جگہوں کو دن میں دو بار فیومگیٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام ایمبولنسوں و دیگر سپلائی گاڑیاں جو ریڈ زون میں داخل ہوں گی کو فیومگیٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحت و صفائی کی مہم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ محکمہ بجلی اور صحت عامہ ریڈ زون علاقے کو بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ یہ دونوں محکمے ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی شکایات دور کرنے کے لئے ہیلپ لائینوں کو استحکام بخشیں گے تاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان علاقوں میں بینکنگ سہولیات جیسے موبائیل اے ٹی ایم و دیگر سہولیات بھی یقینی بنائی جائیں گی۔
Published: undefined
کسی بھی ایمرجنسی کے مدنظر متعلقہ ایس ڈی ایم /تحصیلدار طبی عملے کو آنے جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ بفر زون میں بھی میڈیکل ٹیم تعینات کی جائے گی تاکہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ریڈ زون علاقے میں اگر کسی مریض کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پڑے تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعلقہ بی ایم او اجازت دینے کے مجاز ہوں گے اور متعلقہ مریض اپنے ایک تیماردار کے ساتھ ایمبولنس کے ذریعے علاج و معالجہ کے لئے اسپتال کی طرف روانہ کیے جاسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز