سرینگر: وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کی قہر سامانیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہنے کے باعث جہاں عوام پریشان حال ہے وہیں انتظامیہ بھی بے قرارہے۔ ادھر، خطہ لداخ میں ضلع لیہہ کے کھرڈونگلہ ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے سے قریب دس لوگ برف تلے دب گئے، جن میں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جبکہ 6 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔ برفانی تودہ گرنے کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح سات بجے پیش آیا ہے۔
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’لیہہ کے کھرڈونگلہ ٹاپ پر جمعہ کی صبح قریب سات بجے برفانی تودہ گرآیا۔ اس کے نتیجے میں ایک گاڑی جس میں دس افراد سوار تھے، برف کے نیچے دب گئے۔‘
سرکاری ذرائع کے مطابق ’پولس، ایس ڈی آر ایف، آرمی، اور جی آر ای ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔‘
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST
ادھر، محکمہ موسمیات کی 19 جنوری سے شروع ہونے والی بھاری برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظرصوبائی انتظامیہ نے موسمی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وای میں 19جنوری سے 23 جنوری تک بھاری برف باری کے قوی امکانات ہیں جس کے نتیجے میں وادی میں زمینی وفضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور کئی علاقوں میں برفانی تودے بھی گر سکتے ہیں۔
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST
صوبائی کمشنر بصیر خان کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں ان علاقے کے لوگوں سے، جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، کہا گیا ہے کہ وہ 19جنوری سے 23 جنوری تک گھروں سے باہر نکلنے میں احتراز کریں۔
صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے نام ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی آفاتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دیں۔ ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ متوقع بھاری برف باری سےزمینی وفضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہنے کے پیش نظر وہ اشیائے خورد ونوش کی وافر مقدار اپنے لئے دستاب رکھیں۔ زمیندار طبقے سے کہا گیا ہے کہ وہ درخت ہائے میوہ ودیگر فصلوں کو بھاری برف باری سے نقصان ہونے سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر کریں۔
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST
دریں اثنا ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سےکم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jan 2019, 3:09 PM IST