قومی خبریں

جمعیۃ یوتھ کلب عازمین حج کی خدمات میں مصروف، صدر جمعیۃ مولانا محمود مدنی نے کی ستائش

بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں جمعیۃ یوتھ کی تیسری کھیپ کا استقبال کیا گیا اور پہلی اور دوسری کھیپ کو الوداعیہ دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے 3 ضلعوں کے نوجوان 9 مئی سے لگاتار دہلی میں آنے والے عازمین حج کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے زیر اہتمام یہ نوجوان حج ہاؤس ترکمان گیٹ اور ائیرپورٹ پر حاجیوں کے تعاون میں پیش پیش رہتے ہیں، اس سلسلے میں ان نوجوانوں نے اپنی ایک شناخت بنائی ہے۔ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کی طرف سے اس پروگرام کا نام’ نیشنل لیول حج سروس کیمپ‘ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں جمعیۃ یوتھ کی تیسری کھیپ کا استقبال کیا گیا اور پہلی اور دوسری کھیپ کو الوداعیہ دیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ رسول پوری، انالیندر سرما اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ ایسٹ ریجن بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ، کرنیل سنگھ لیڈر ٹرینر اسکاؤٹ دہلی اسٹیٹ اور مفتی ذاکر قاسمی دفتر جمعیۃ علماء ہند بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں نوجوان رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ افتتاحی سیشن کے دوران ٹیم کے نئے ارکان کا تعارف کرایا گیا اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ رخصت ہونے والی ٹیم کے لیے الوداعی تقریب ایک پُرجوش لمحہ تھا، جہاں انھوں نے اپنے تجربات پیش کیے۔

Published: undefined

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ہمارے رضاکاروں نے اس بار حج کمیٹی اور بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے اشتراک سے عازمین کی خدمت کے میدان میں اپنی ایک شناخت بنائی ہے۔ ان کی انتھک کوششوں اور ہمدردانہ خدمات نے بہت سارے عازمین کو متاثر کیا ہے۔ یہ تیسری کھیپ ان شاء اللہ روانگی سیشن کے اخیر تک خدمت انجام دے گی۔ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز نے ہمیشہ کمیونٹی سروس اور ضرورت مندوں کی مدد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ اقدام ان کی ہمدردی، یکجہتی اور خود سے بڑھ کر خدمت کی بنیادی اقدار کا ثبوت ہے۔

Published: undefined

ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغام بھی نوجوانوں کو سنایا کہ انھوں نے عازمین حج کا استقبال کیا ہے اور ان نوجوانوں کی ستائش کی ہے کہ جو شب و روز عازمین کی خدمت انجام دے رہے ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ وہ دوہرے اجر کے حق دار ہو ں گے، پہلا اجر تو لوگوں کی خدمت کی وجہ سے ہے اور دوسرا اجر اللہ کی راہ میں نکلنے والوں کی خدمت کے عوض ہو گا ۔مولانا مدنی نے کہا کہ نوجوانوں میں خدمت کا اسپرٹ اور خود کی شناخت پیدا ہو جائے تو ان سے بہتر وسائل کسی قوم کے پاس نہیں ہو سکتے۔ جمعیۃ علماء اسی قوت کو یکجا کرنے کا کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

تقریب میں کیمپ کے سبھی عملے اور ذمہ داروں کو جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے ایک کٹ دی گئی جس میں انہیں ٹوپی، بیگ، بوتل اور ٹی شرٹ پیش کیا گیا۔ سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے کہا کہ یہ ہماری تیسری کھیپ ہے جو آنے والی 25 تاریخ تک حاجیوں کی خدمت انجام دے گی، انھوں نے بتایا کہ پہلی شفٹ 8 سے 13 مئی تک تھی جس میں ضلع باغپت، سہارنپور، شاملی سے 60 روورس شامل ہوئے پھر دوسری شفٹ جو 13 سے 19 مئی تک تھی، اس میں ضلع ہاپوڑ، مظفرنگر، امروہہ، بجنور سے 60 روورس نے خدمت انجام دیں اور تیسری شفٹ 19 سے 26 تک ہوگی جس میں میوات، غازی آباد اور بجنور سے 60 روورس کی ڈیوٹی شروع ہوئی ہے۔

مولانا قاری احمد عبداللہ نے بتایا کہ بغیر محرم حج کے لیے جانے والی خواتین کے لیے گیارہ گائیڈس (لڑکیاں) مقرر کی گئی ہیں۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب کے مرکزی دفتر سے مولانا واصف، ماسٹر وعظ امن، مولانا نور البشر، مولانا طالب، ماسٹر خالد، ماسٹر امیر عالم، ماسٹر آصف، مولانا رفاقت بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined