حیدرآباد: جمعیۃ علماء کی جانب سے پولیس کوارٹرس مسجد اونگول ضلع پرکاشم (آندھراپردیش) میں اجلاس عام ”دیش بچاؤ۔دستوربچاؤ“ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد رفیع قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع پرکاشم صوبہ آندھرا پردیش نے کی۔ قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے اجلاس کا آغاز ہوا۔
Published: undefined
مولانا محمد یامین قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند نے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو متحد ہو کر جذبات سے الگ رہ کر ملک اور اس کے دستور کے تحفظ کی ایک لمبی لڑائی لڑنی ہے، اس کے لئے حکمت عملی اور صحیح دانشمندی کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چند فیصد فرقہ پرست لوگ ملک کو توڑ نے کی سازش کر رہے ہیں لیکن ہمارے ملک کا سیکولر طبقہ ان شرپسندوں کو کامیاب ہوئے نہیں دے گا۔
Published: undefined
این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں لوگ آٹھ کھڑے ہیں وہ قربانی دے کر اپنے ملک کی گنگا-جمنی تہذیب کو آخر دم تک حفاظت کریں گے۔ مقامی علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی اظہار خیال کیا، دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined