لاک ڈاؤن کے دور میں یومیہ مزدوروں اور غریبو ں کے لیے ملک گیر سطح پر خدمت انجام دینے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی دہلی فساد ریلیف کمیٹی نے شیووہار، گدھا پوری، چمن وہار، گوکل پوری، جعفرآباد، نبی کریم میں ڈیرھ ہزارخاندانوں میں میوات سے آئی تازہ سبزیاں تقسیم کیں۔
Published: undefined
شیووہار میں بلا تفریق بارہ سو خاندان اس سے مستفید ہو ئے۔پانچ ٹن مختلف سبزیوں سے بھرا ایک ٹر ک مفتی محمد سلیم قاسمی ساکرس(میوات) کی نگرانی میں آج صبح موصول ہوا، جس میں لوکی، کدو، کریلا، ہری مرچ اور ٹماٹر وغیرہ شامل ہیں، یہ سبزیاں فوری طور سے تقسیم کے لیے پیک کی گئیں۔اس کے علاوہ منوج پبلک اسکول پر غیر مسلم خاندانوں میں ۸۳/راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔
Published: undefined
تقسیم کے وقت جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا عرفان قاسمی، مولانا جمال قاسمی، مولانا غیور قاسمی اور مقامی ساتھی داؤ بھائی بنارسی اور رحمن بھائی کی قیادت میں نوجوانوں کی ٹیم نے سرگرم کردار اد ا کیا، اسی طرح جعفرآبا د میں مولانا داؤ امینی اور نبی کریم میں اسلام الدین مو جود رہے۔اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ملک بھر میں جمعیۃ علماء کی مختلف یونٹیں لاک ڈاؤن کے دور میں ضرورتمندوں کی مدد کررہی ہیں، اس کے لیے ریاستی ذمہ داروں کا رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے، اس موقع پرریاستی یونٹوں کے ذمہ داروں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضلعی ذمہ داروں کے نمبر ات بھی جاری کریں تا کہ ضرور ت مندوں کے لیے رسائی سہل ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز