قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے سپریم کورٹ کے تبصرے کا خیر مقدم کیا

سپریم کورٹ کے اس تجزیہ کاجماعت اسلامی خیرمقدم کرتی ہے کہ گستاخانہ بیانات دینے والے سیاست داں ملک کی اس سنگین صورت حال کے لئے ذمہ دار ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

جماعت اسلامی ہند نے راجستھان کے شہر ادے پور میں کنہیا لال کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اس طرح کے تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کل ماہانہ پریس میں کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس قتل کو انجام دینے والے مجرموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس موقع پر فائدہ اٹھا کر شرپسند عناصر کو سماج میں بدامنی پھیلانے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ لاء اینڈ آرڈر کو ہر قیمت میں برقرار رکھا جائے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں مدھیہ پردیش میں ایک عمررسیدہ معذور شخص کی لنچنگ سمیت ہجومی تشدد کے مسلسل واقعات کے بعد اب اس واقعہ کا ہونا، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگوں میں قانون کو ہاتھ میں لینے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کا سیاسی ماحول جارحیت ونفرت کی حوصلہ افزائی اور ہمدردی ورواداری کی حوصلہ شکنی کررہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا بھی ایک حصہ غیرذمہ دارانہ سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرتا نظرآرہا ہے۔ ایسے وقت میں ملک کے تمام امن پسند شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نفرت وتشدد بھرے ماحول کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کریں۔

Published: undefined

امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے اس تجزیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ گستاخانہ بیانات دینے والے سیاست داں ملک کی اس سنگین صورت حال کے ذمہ دار ہیں اور ٹی وی پر مباحثوں کے نام پر نفرت انگیز تقاریر کو فروغ دینے والا میڈیا بھی اس میں برابر کا شریک ہے۔افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اتنا نقصان واقع ہونے کے بعد بھی پارٹی ترجمان ملزمہ اور ٹی وی اینکرز آزاد گھوم رہے ہیں۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی امیر جماعت نے مہاراشٹر میں ایم وی اے حکومت کے زوال، اگنی پتھ اور ملک کی خراب معاشی پالیسیوں کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined