حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند جگتیال ضلع (تلنگانہ) شعبہ ملی، ملکی و عالمی اُمور کی جانب سے مقامی سطح پر سدبھاؤنا مہم 30 اگست تک چلائی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کے موجودہ حالات میں مختلف مذاہب کے ماننے والے شہریوں کے درمیان رواداری وبھائی چارہ کے فروغ، باہمی بھروسہ کی فضاء کو پروان چڑھانے اور سماج میں رہنے بسنے والے لوگوں کے درمیان امن و امان کے ماحول کو مضبوط کرنے، شعبہ کے ہندوستانی سماج سیل کے تحت 20 تا 30 اگست سدبھاؤنا مہم چلا رہی ہے۔
Published: undefined
موجودہ حالات کے پیش نظرمہم کے دوران مختلف آن لائن سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اس مہم کی مجوزہ سرگرمیوں میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے مقابلہ جات کا انعقادعمل میں آئے گا جس میں آن لائن مضمون نویسی مقابلہ ‘ تقریری مقابلہ‘ پوسٹرسازی، مضمون نگاری وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
یہ مقابلہ جات ملک میں بھائی چارہ و رواداری کو فروغ دینے جیسے عنوانات پر گریٹ /جی میٹ پرمنعقد ہوں گے۔ مہم کے دوران جگتیال مقامی یونٹ پر ایک روزہ سدبھاؤنا ٹوئٹرکیمپئن بھی چلائی جائے گی۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعہ بڑی تعداد میں عوام کوسدبھاؤنا عہد دلایا جائے گا، عہد لینے والے افراد کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
Published: undefined
اس موقع پرامیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال عمادالدین عمیر نے تمام کیڈر کے علاوہ عوام الناس سے بھی اس مہم کا حصہ بننے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد برادران وطن سے خوشگوار تعلقات استوار کرنا اور ان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دورکرنا بھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز