قومی خبریں

سعادت اللہ حسینی دوبارہ جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب

162 مرکزی مجلس نمائندگان جن میں 36 خواتین شامل تھیں نے سعادت اللہ حسینی کو اگلے چار سال کے لئے جماعت اسلامی ہند کا امیر منتخب کر لیا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر بشکریہ جماعت اسلامی ویبسائٹ</p></div>

فائل تصویر بشکریہ جماعت اسلامی ویبسائٹ

 

سید سعادت اللہ حسینی کو دوبارہ جماعت اسلامی ہند کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔162 مرکزی مجلس نمائندگان جن میں 36 خواتین شامل تھیں، نے 26 اپریل سے 29 اپریل 2023 تک جماعت کے مرکز، نئی دہلی میں باہمی صلاح و مشورہ، گفت و شنید اور مباحثے کے بعد انہیں اپریل 2023 سے مارچ 2027 تک چار سالہ مدت کے لئے امیر جماعت اسلامی ہند منتخب کیا۔

Published: undefined

سید سعادت اللہ حسینی اس سے قبل اپریل 2019 تا 2023 جماعت کے امیر منتخب کئے گئے تھے۔ اس سے قبل وہ جماعت کی مختلف ذمہ داریوں سے وابستہ رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے جماعت کے نائب امیر اور مرکزی مشاورتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ایک دانشور، ادیب اور سماجی رہنما ہیں، زمانہ طالب علمی سے ہی سماجی کارکن رہے ہیں ۔ وہ جماعت کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامی آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی مسلسل دو میعادوں (1999 سے 2003) قومی صدر رہے۔

Published: undefined

جماعت اسلامی کے صدر حیدرآباد، بنگلور، نئی دہلی، علی گڑھ اور ہندوستان کے دیگر شہروں میں بہت سی سماجی اور علمی تنظیموں کے بورڈز میں شامل ہیں۔ وہ مختلف رسائل، جرائد اور اخبارات میں عصری مسائل اور حالات حاضرہ پر لکھنے والے مستقل کالم نگار ہیں۔انہیں ادب سے خاص دلچسپی ہے اور نئی دہلی سے شائع ہونے والا ایک فکری و تحقیقی رسالہ”زندگی نو“ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ ان کی اردو اور انگریز ی میں 22 سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ 400 سے زیادہ مضامین قارئین میں پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی کتابوں اور مضامین میں عموماً جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، ان میں عصر حاضر میں اسلام کا اطلاق، اسلامی سرگرمیاں، مسلم اور اقلیتی مسائل، پالیسی سازی، فلسفہ، معاشیات اور صنفی وغیرہ سے متعلق ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined