ہریانہ واقع ٹوہانا کے مشہور عصمت دری و فحش ویڈیو معاملہ میں فتح آباد فاسٹ ٹریک کورٹ نے جلیبی بابا عرف امر پوری کو نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں 14 سال، عصمت دری کے دیگر معاملوں میں 7-7 سال، اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔ عدالت نے ساتھ ہی کہا ہے کہ جولائی 2018 سے عدالتی حراست کے سبب جیل میں گزارے گئے ساڑھے چار سال بھی اسی سزا میں شامل ہوں گے۔
Published: undefined
الزامات کے مطابق جلیبی بابا نے نشیلی چائے پلا کر 120 سے زائد خواتین کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، اس نے ان سبھی خواتین کے ساتھ عصمت دری کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ اس ویڈیو کے سہارے جلیبی بابا خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔ عدالت میں جب جلیبی بابا کو سزا سنائی جا رہی تھی تو وہ رحم کی بھیک مانگتا ہوا دکھائی دیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جلیبی بابا کی کارستانیوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے خلاف چھ خواتین نے انصاف کی امید میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ ان خواتین نے مل کر پوری دنیا کے سامنے جلیبی بابا کا پردہ فاش کر دیا اور پھر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاتے ہوئے دیر نہیں لگی۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق پنجاب کے مانسا ضلع کا رہنے والا امرویر ہریانہ کے ٹوہانا میں جلیبی کی ریہڑی لگاتا تھا۔ کاروبار اچھا چلنے لگا تھا، اور اس کی خوب ترقی بھی ہوئی۔ اس دوران اس کی بیوی کی موت ہو گئی۔ امرویر عرف جلیبی بابا کی فیملی میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے تھے، جن کی شادی اس نے پنجاب میں کرا دی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ بیوی کی موت کے بعد امرویر کسی تانترک کے رابطے میں آیا تھا۔ پنجاب سے آئے اس تانترک کو امرویر نے اپنا گرو مان لیا اور اس سے تنتر منتر کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد امرویر دو سال کے لیے ٹوہانا چھوڑ کر غائب ہو گیا تھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ پنجاب چلا گیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، ٹوہانا واپسی کے بعد امرویر کا نام امرپوری ہو چکا تھا اور اس نے وارڈ نمبر 19 میں ایک مکان میں بابا بالک ناتھ کا مندر بنایا۔ اسی مکان میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتا بھی تھا۔ امرپوری مندر میں آنے والے لوگوں کی تنتر منتر کے ذریعہ مسائل کو حل کا دعویٰ کرنے لگا۔ اس کا جادو ایسا چلا کہ اس کے گھر پر لوگوں کی قطاریں لگنے لگیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ امرپوری کو لوگ بابا بلورام اور جلیبی بابا جیسے ناموں سے پکارنے لگے تھے۔ 2018 میں ٹوہانا میں پولیس کے ایک افسر کو ان کے مخبر نے موبائل پر ایک فحش ویڈیو بھیجی جس میں جلیبی بابا کسی خاتون کے ساتھ غلط کاری کرتا نظر آ رہا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانہ انچارج پردیپ کمار کی شکایت پر جلیبی بابا کے خلاف مقدہم درج ہوا۔ جلیبی بابا کو جب پکڑا گیا تو اس کے پاس سے خواتین کے ساتھ عصمت دری کی 120 سے زائد ویڈیوز حاصل ہوئی تھیں۔ پولیس کی پوچھ تاچھ میں جلیبی بابا نے بتایا تھا کہ علاج کے نام پر وہ خواتین کو بلاتا تھا اور نشیلی چائے پلا کر ان کے ساتھ عصمت دری کرتا تھا اور ان کی ویڈیو بھی بنا لیتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز