نئی دہلی: وزارت جل شکتی نے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کو منظم کرنے اور مستقل نگرانی کے لئے ڈجیٹل مانیٹرنگ کے انتظامات کئے ہیں تاکہ زمینی حقائق سے افسران کو آگاہ کیا جاسکے اور آسانی سے اس مسئلے کا حل کیا جا سکے۔
Published: undefined
بدھ کے روز یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں یہ تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت جل شکتی نے کہا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے چھ لاکھ دیہات میں پینے کے پانی کی سپلائی کی نگرانی’جل جیون مشن ‘کے تحت کی جائے گی۔ وزارت اس کام کو انجام دینے کے لئے ٹاٹا گروپ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اس منصوبے پر وزارت نے ملک کی پانچ ریاستوں ، اتراکھنڈ ، راجستھان ، گجرات ، مہاراشٹر اور ہماچل پردیش میں پائلٹ پروجیکٹ کا کامیابی سے جائزہ لیا ہے۔
Published: undefined
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ آلہ سینسر کے ذریعہ حقیقی حالات سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ اس سے نہ صرف زمینی سطح پر صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں گی بلکہ حالات سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظام بھی کیا جاسکے گا اور صورتحال کے بارے میں مشن کے افسران اور عوام کو صحیح معلومات دی جاسکتی ہیں۔
Published: undefined
یہ ڈجیٹل ڈیوائس جو دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ، جیوسٹریٹری سامان کے نظام سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔ سینسر کے ذریعے پانی کے بہاؤ ، آبی سطح ، کلورین کی تفصیلات ، پانی کے دباؤ ، پمپ کنٹرول وغیرہ سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز