نئی دہلی: کانگریس نے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی طرف سےپارٹی پر ملک میں غربت دور کرنے کے لئے’صرف نعرہ دینے‘ کے الزام پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جیٹلی کو پہلے یہ راز سب کے سامنے کھولنا چاہیے کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری کس کے پاس ہے۔
جیٹلی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ کانگریس نے غربت دور کرنے کے لئے صرف نعرہ دیا تھا جبکہ مودی حکومت نے غربت مٹانے کے لئے وسائل اکٹھا کئے ہیں۔
کانگریس کےمحکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجےوالا نے جیٹلی کے الزامات پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں ملک کی معیشت کو لے کر عالمی بینک کی رپورٹ پر خوشی ظاہر کی، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اصلیت یہ ہے کہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے یہ واضح نہیں ہے۔جس کا خمیازہ ہماری معیشت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ملک کا برآمد گھٹ رہا ہے، جی ایس ٹی کی پیچیدگی کی وجہ سے سرمایہ کاری گھٹ رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور معیشت کاآئینہ سمجھا جانے والا روپیہ کمی کے نت نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیٹلی کو حکومت کی حمایت میں فیس بک پر تبصرہ کرنے کی بجائے اس راز سے پردہ اٹھانا چاہئے کہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے جن کے رہتے ہوئے ہماری معیشت چوپٹ ہو رہی ہے۔
ترجمان نے کشمیر پالیسی کو لے کر بھی بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں حکومت بنانے کے لئے پی ڈی پی کے ساتھ بےجوڑ اتحاد کرکے اس نے کشمیر کے امن کو نقصان پہنچایا ہے۔ وہاں دہشت گردی میں اضافہ ہواہے اور ملک کو دہشت گردی کے واقعات میں تین سو سے زیادہ فوجیوں کی شہادت کا دکھ جھیلنا پڑا ہے۔انهوں نے اس اتحاد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ سیاسی مساوات کے مطابق، اپنی سهوليت کودیکھتےہوئے یہ دونوں پارٹی اتحاد بناتی ہے اور پھر اسے توڑ دیتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined