نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک 'ناکام' وزیر خارجہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سفارت کار ہونے کے باوجود وہ تمام محاذوں پر ناکام رہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ چینی مداخلت کے معاملے پر وزیر خارجہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کہا جب چین نے 2000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کی تھی تو کیا انہی کے مشورے پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’کوئی نہیں آیا۔‘’
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ چین مقبوضہ علاقے میں سڑکیں، ریلوے نیٹ ورک اور پل بنا رہا ہے۔ چین کے ساتھ ہندوستانی تجارت بڑھ رہی ہے اور ایک طرح سے ہندوستان چینی پی ایل اے کو فنڈز فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر میٹنگ میں پی ایم کی خاموشی کی وجہ سے پی ایل اے کہتی ہے کہ انہوں نے کسی کی سرزمین پر حملہ نہیں کیا۔ شرینیت نے جے شنکر کے اس بیان پر تنقید کی کہ ہندوستان ایک چھوٹی معیشت ہونے کے ناطے بڑی معیشت کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور اسے حقارت والا بیان قرار دیا۔
Published: undefined
وزیر خارجہ پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی صدر کے طور پر تقریباً نصف مدت کار گزر جانے کے باوجود ہندوستان میں کوئی امریکی سفیر نہیں ہے۔ کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ جب حکومت کہہ رہی ہے کہ ہندوستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے تو جے شنکر اور ان کا محکمہ کیا کر رہا ہے!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined