ہماچل پردیش میں ایک ہفتہ کی کھینچ تان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آخر کار جے رام ٹھاکر کو اپنی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا۔پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ٹھاکر ویربھدر سنگھ کی جگہ ریاست کے وزیراعلی بنیں گے۔
پارٹی نے 68 رکنی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست دیتے ہوئے 44 سیٹوں پر کا میابی حاصل کی تھی اور کانگریس صرف 21 سیٹوں پر ہی سمٹ گئی تھی حالانکہ بی جے پی کو ایک جھٹکا اس وقت ضرور لگا جب اس کے وزیراعلی کے عہدہ کے امیدوار پریم کمار دھومل کو سوجان پور سے الیکشن میں شکست ملی۔
Published: undefined
پارٹی کی ریاستی یونٹ نے اتوار کو اپنے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی جہاں مرکزی مشاہدین سیتارمن، نریندر تومر، ریاست میں پارٹی کے معاملات کے انچارج منگل پانڈے وغیرہ موجود تھے۔
پریم کمار دھومل کو شکست ملنے کے باوجود ان کے حامی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ اس درمیان ٹھاکر کے علاوہ صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا کا نام بھی اس عہدہ کے دعویداروں کی فہرست میں آیا تھا۔ دو دن پہلے دھومل اور ٹھاکر کے حامی آپس میں لڑپڑے تھے۔ بعد میں دھومل اور ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور پارٹی اعلی کمان کا فیصلہ قبول کرنے کی گزارش کی ۔
Published: undefined
ٹھاکر چھٹے لیڈر ہیں جو ہماچل پردیش کے وزیراعلی بنیں گے۔ ان سے پہلے ڈاکٹر وائی ایس پرمار (چارمرتبہ)، رام لال ٹھاکر ، شانتا کمار (تین مرتبہ)، ویربھدر سنگھ (پانچ مرتبہ) اور دھومل (دو مرتبہ) وزیراعلی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی سے مسٹر ٹھاکر سے پہلے دھومل وزیراعلی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined