ہندوستان میں سبھی زبانوں کی تشہیر یکساں طور پر کرنے کے معاملے میں کانگریس پارٹی نے جمعہ کو وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کا سوال ہے کہ حکومت آخر کیوں کنڑ زبان کے فروغ پر صرف 3 کروڑ روپے ہی خرچ کر رہی ہے، جبکہ سنسکرت کے لیے 640 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ کنڑ کو ہندوستان کی چھٹی شاستریہ زبان کا درجہ حاصل ہے، پھر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیوں۔
Published: undefined
پارٹی کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر داخلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں سبھی زبانوں کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ کیا اسی لیے مودی حکومت نے سنسکرت کے لیے 640 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے اور کنڑ زبان کے لیے صرف 3 کروڑ روپے کا، جبکہ کنڑ کو ہندوستان کی چھٹی شاستریہ زبان کا درجہ حاصل ہے۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے سوال کیا کہ کیا اس لیے اس شخص کو ٹیکسٹ بک رویزن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جس نے کرناٹک کی اسٹیٹ اینتھم کیومپو کی برائی کی تھی۔ کیا اس لیے فوریسٹ کنزرویشن بل 2022 میں انگریزی الفاظ کو ہٹا کر ناموں کو ہندی زبان میں لکھ دیا گیا؟ انھوں نے کہا کہ ’’میرے پاس ایک طویل فہرست ہے عزت مآب وزیر داخلہ جی، آپ اس شخص کے لیے کام کرتے ہیں، جس کا منتر ہے اَستیہ میو جیتے۔‘‘
Published: undefined
جئے رام رمیش کا یہ ٹوئٹ امت شاہ کے اس بیان پر آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت صرف ہندی زبان کی تشہیر نہیں کر رہی ہے بلکہ ان کا دھیان ملک کی تمام اہم زبانوں پر ہے۔ یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے یہ سوال اس وقت اٹھایا گیا ہے جب دونوں پارٹی کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے کمر کس چکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب 10 مئی کو ہونا ہے اور 13 مئی کو ووٹ شماری ہونی ہے۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں پانچ اہم وعدوں کو شامل کیا ہے، جن میں گرہ جیوتی (200 یونٹس تک مفت بجلی)، گرہ لکشمی (گھر کی ذمہ دار خاتون کو ہر ماہ 2000 روپے)، اَنّ بھاگیہ- غریب لوگوں کو 10 کلو تک اپنی پسند کی خوردنی اشیا (چاول، جوار، دال وغیرہ) دینا شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined