کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایک پریس کانفرنس میں سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ اور اڈانی گروپ کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا۔ اس پریس کانفرنس کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پی ایم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’آج میرے ساتھی پون کھیڑا نے سیبی کی ڈائریکٹر مادھبی پوری بُچ کے ذاتی مالی منافع سے جڑی نئی جانکاریوں کا انکشاف کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ اس طرح کی بے ضابطگیوں کی سیریز میں یہ تازہ انکشاف ہے، جس کی شروعات اس ثبوت سے ہوئی کہ بُچ کے اڈانی گروپ کے ساتھ تعلقات تھے۔‘‘
Published: undefined
یہ بیان جئے رام رمیش نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس پورے معاملے کے درمیان نان بایولوجیکل (غیر حیاتیاتی) وزیر اعظم پوری طرح سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وہ ایسا شاید بُچ کے اڈانی گروپ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے کر رہے ہیں۔‘‘ اس کے بعد جئے رام رمیش نے پی ایم مودی سے 4 سوال پوچھے ہیں جو اس طرح ہیں:
Published: undefined
مادھبی پوری بُچ نے انڈیا بُلس سے جڑی ایک کمپنی کو اپنی جائیداد کرایہ پر کیوں دی، جو نہ صرف سیبی کے ذریعہ ریگولیٹ ہے بلکہ مختلف معاملوں میں سیبی کی جانچ کے دائرے میں بھی ہے؟
مادھبی پی. بُچ نے پیراڈائز پیپرس سے متعلق ایک متنازعہ یونٹ میں شیئر کیوں رکھے؟
سیبی کے ایک کُل وقتی رکن اننت نارائن نے اپنی ملکیت ایک اسٹاک بروکر کو کرایہ پر کیوں دی؟
اننت نارائن ایک ایسی کمپنی میں شیئر کیوں رکھتے ہیں جو سیبی کے ذریعہ ریگولیٹ ایک اہم مالیاتی سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے؟
Published: undefined
اپنے پوسٹ کے آخر میں جئے رام رمیش نے لکھا ہے کہ ’’سیبی کروڑوں کنبوں کے مفادات کا محافظ ہے۔ لیکن کیا خود محافظ سے بچاؤ ہے؟ ملک واضح جواب چاہتا ہے، ٹال مٹول اور خاموشی نہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز