جئے پور: راجستھان کی راجدھانی جئے پور کے تھانہ رام گنج علاقہ میں جمعہ کی رات پولس نے ایک جوڑے کی پٹائی کی جس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور جب پولس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ مزید بھڑک گئے اور پولس کو بھی نہیں بخشا۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو پھونک دیا۔ ساتھ ہی جم کر پتھراؤ بھی کیا۔ اس واقعہ میں ایک شخص جان بحق ہو ا جبکہ تقریباً 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ایک پولس اہللکار کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔
خبروں کے مطابق رام گنج تھانہ کی پولس سڑک پر لگنے والے ٹھیلوں کو ہٹانے گئی تھی۔ اسی دوران وہاں کے رہائشی ساجد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ بائیک پر جا رہے تھے۔ الزام ہے کہ وہاں کھڑے ایک پولس اہلکار نے ان کی اہلیہ اور بیٹی کو ڈنڈا مارا۔ اس سے پولس اہلکار اور ساجد کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ جب اس کی خبر مقامی لوگوں تک پہنچی تو وہ جمع ہو گئے اور تھانہ میں رپورٹ لکھنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ تھانے پہنچی بھیڑکوپولس نےسمجھانے کی کوشش کی، لیکن معاملہ اور بگڑ گیا۔ دیکھتے دیکھتےبھیڑ مشتعل ہو گئی۔ بھیڑ کو قابوکرنے کے لئے پولس کی طرف سے لاٹھی چارج کی گئی، ساتھ ہی کئی ہوائی فائر بھی کئےگئے، مظاہرین نے بھی اس دوران پتھراؤشروع کر دیا۔ تصادم کے دوران کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: 09 Sep 2017, 9:10 AM IST
کشیدہ حالات کے پیش نظر جئے پور کے تھانہ رام گنج، مانک چوک، سبھاش چو ک اور گلتا گیٹ تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ علاقوں کے اسکول۔ کالجوں کے ساتھ تمام اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ انتظامیہ نے انٹر نیٹ خدمات پر بھی روک لگا دی ہے۔
Published: 09 Sep 2017, 9:10 AM IST
علاقہ میں نظم و نسق برقرار رکھنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے کافی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ آر اے سی کمپنیوں کے ساتھ ایس ٹی ایف اور بکتر بند گاڑی کو بھی تعینات رکھا گیا ہے۔
Published: 09 Sep 2017, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Sep 2017, 9:10 AM IST
تصویر سوشل میڈیا